حسن عسکری شیخ کی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور اور آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید سے بہاولپور کے دیگر ایم پی ایز کے ہمراہ میٹنگ میں شرکت

نگہبان رمضان پیکج شروع کر دیا گیا ہے اور تمام محکمہ جات کے ملازمین اس میں حصہ لیں گے اور گھر گھر جا کر راشن تقسیم کریں گے کمشنربہاولپور ڈویژن
ایم ڈی چولستان کی ایم پی اے حسن عسکری شیخ کو چولستان کی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے بریفننگ حقوق ملکیت میں چولستانیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو اور نہ ہی کرپشن برداشت کی جائے گی حسن عسکری شیخ
چنی گوٹھ (نامہ نگار) ایم پی اے حسن عسکری شیخ کی کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور اور آر پی او بہاولپور ڈویژن رائے بابر سعید سے بہاولپور کے دیگر ایم پی ایز کے ہمراہ میٹنگ میں شرکت ، اس موقع پر کمشنر بہاولپور اور آر پی او بہاولپور نے ایم پی ایز کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ نگہبان رمضان پیکج شروع کر دیا گیا ہے اور تمام محکمہ جات کے ملازمین اس میں حصہ لیں گے اور گھر گھر جا کر راشن تقسیم کریں گے اس میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی ، قبل ازیں ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے ایم ڈی چولستان راؤ ندیم اختر سے بھی ملاقات کی جس میں ایم ڈی چولستان نے ایم پی اے حسن عسکری شیخ کو چولستان کی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ چولستان میں متعدد ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں ، انہوں نے بتایا کہ چولستانیوں کو حقوق ملکیت (دخل) دینے شروع کر دئیے ہیں ، حسن عسکری شیخ نے ان کو کہا کہ حقوق ملکیت میں چولستانیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو اور نہ ہی کرپشن برداشت کی جائے گی