مسلم لیگ ن کےصوبائی رہنماء حسن عسکری شیخ کی امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات

hassan-askari-sheikh-meets-nawab-salahuddin-abbasi
ڈیرہ نواب صاحب:مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء حسن عسکری شیخ،صادق گڑھ پیلس میں امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کررہے ہیں

پرنس بہاول عباس خان عباسی بھی موجود تھے۔دونوں کو عید کی مبارک باد دی اور تازہ ترین ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا

ڈیرہ نواب صاحب(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء حسن عسکری شیخ نے گزشتہ شام صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب میں امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی اور ان کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔مسلم لیگی رہنماء حسن عسکری شیخ نے اس موقع پر امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے علاقائی وملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔خوشگوار ماحول میں یہ ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں