حکومت متاثرہ علاقوں کاآبیانہ معاف کرکے کاشتکاروں کوفی ایکٹرامدادفراہم کرے حسن عسکری شیخ صوبائی رہنما مسلم لیگ ن

چنی گوٹھ (نامہ نگار)حکومت متاثرہ علاقوں کاآبیانہ معاف کرکے کاشتکاروں کوفی ایکٹرامدادفراہم کرے سیلاب بارشوں کے باعث کپاس کی فصل تباہ ہوچکی ہے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کےصوبائی رہنما حسن عسکری شیخ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی خدمت اور ان کی امداد ہمارا دینی اور ملی فریضہ ہے۔ تباہ حال متاثرین ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ انہیں دل کھول کر امداد دی جائے۔ پاکستان میں وسائل کی کمی ہے اور حکومت اپنے طور پر متاثرین کی بحالی کے اقدامات میں لگی ہوئی ہے لیکن یہ ناکافی ہے۔ پاکستان کے مخیر حضرات اور ادارے متاثرین کے لئے اپنا دست تعاون دراز کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام علاقوں کو آفت زدہ قرار دے اور ان کا باقاعدہ سروے کرایا جائے۔ بارشوں نے کپاس کی فصل کو بھی تباہی سے دوچار کر دیا ہے اور کاشتکاروں کے پاس آئندہ گندم کی فصل کے لئے وسائل نہیں ہیں۔ حکومت متاثرہ علاقوں کا مالیہ اور آبیانہ معاف کرنے کے علاوہ کاشتکاروں کو فی ایکڑ امداد فراہم کرے تاکہ وہ گندم کی کاشت کے قابل ہو سکیں۔