Advertisements

آپریشن "بُنیان مرصوص” بھارت سیز فائر کرنے پر مجبور ہو گیا حسن عسکری شیخ ,عارف عزیز شیخ

Hassan Askari Sheikh MPA .Arif Aziz Sheikh Ex-MNA
Advertisements

یہ آپریشن دشمن کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا

ہم پاک فوج کے بہادر سپہ سالار، افسران، اور جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اور سابق ایم این اے

چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ اور سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے مسلح افواج پاکستان کی جانب سے دشمن کی جارحیت کے خلاف کیے گئے عظیم الشان اور تاریخی آپریشن "بُنیان مرصوص” پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جس پر بھارت سیز فائر کرنے پر مجبور ہو گیا ہے ،انہوں نے اس کامیاب عسکری کارروائی کو پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہری باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم کا منہ توڑ جواب ہے بلکہ پوری قوم کے عزم، اتحاد اور افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظہر بھی ہے۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے بہادر سپہ سالار، افسران، اور جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جرات، جذبے اور غیر معمولی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، لیکن اگر اس کی خودمختاری، سلامتی یا قومی وقار کو چیلنج کیا گیا تو پوری قوم ہر محاذ پر اپنی فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ "آپریشن بُنیان مرصوص” بھارتی اشتعال انگیزی کا ایسا فیصلہ کن اور دندان شکن جواب تھا جس کی گونج نہ صرف دشمن کے ایوانوں میں سنائی دی بلکہ عالمی فورمز تک اس کی بازگشت پہنچی۔ یہ آپریشن دشمن کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا۔ اگر آئندہ بھی کسی دشمن نے میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھنے کی کوشش کی، تو اس بار انجام پہلے سے زیادہ خوفناک ہو گا۔