Advertisements

ہم سب کا فرض ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ٹمپریچر میں کمی لے کر آئیں حسن عسکری شیخ, محمد نوید حیدر

Hassan Askari Sheikh,AC Naveed Haider
Advertisements

موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی انسان کے لیے ایک بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اوراسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کا محکمہ زراعت توسیع احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام منعقدہ شجرکاری کی تقریب سے خطاب  شیخ فارمز  میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا

Advertisements


چنی گوٹھ (نامہ نگار) محکمہ زراعت توسیع احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام منعقدہ شجرکاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ اوراسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے  کہا ہے کہ 21 مارچ شجر کاری کا عالمی دن منایا جاتا ہے ، ہم سب کا فرض ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ٹمپریچر میں کمی لے کر آئیں ، انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کا بنیادی مقصد ماحول کو تباہی سے بچانے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اپنی آ نے والی نسل کو آ لودگی سے پاک صحت مند ماحول فراہم کرنے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی انسان کے لیے ایک بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہر انسان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ذیادہ سے ذیادہ  پودے لگائیں تاکہ آنے والی نسل کو مستقبل میں گھنے سایہ دار درختوں کی فراہمی ممکن ہو

مقررین نے کہا کہ گھروں کے سامنے درخت لگانے کے عمل کو معاشرے میں اجاگر کیا جائے تاکہ معاشرے میں درختوں کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر ہو سکے۔  درختوں کی آ بادی میں اضافہ ہو سکے اور شہر میں درخت اور ماحول دوست رجحان پروان چڑھے۔ بعد ازاں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب حسن عسکری شیخ ، اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راشد سرور ، سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق نے شیخ فارمز چنی گوٹھ میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا ،قبل ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع احمد پور شرقیہ راشد سرور ، سینئر زراعت آفیسر احمد پور شرقیہ کامران جبار نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر طارق سعید خان ، مہر محمد رفیق ، رانا ساجد غفار سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)محکمہ زراعت توسیع احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام شیخ حسن عسکری کے ڈیرہ چنی گوٹھ پر عالمی یوم شجرکاری  کے دن پر  کاشتکاروں کے لئے آگاہی سیمینار کا انعقاد۔ جس کے مہمان خصوصی حسن عسکری شیخ ایم پی اے، اسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راشد سرور بھٹی تھے

کاشتکاروں کو شجرکاری مہم کے حوالہ سے آگاہی مہیا کی گئی کاشتکاروں کو موسمی تبدیلی کے حوالے سے بتایا گیا اور کہا گیا موسمی تبدیلی سے بچنے کے لیے کاشتکاروں حضرات شجرکاری یقنی بنایں تقریب کے اختتام پر مہما ناں نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا  سیمینار میں کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔