Advertisements

حسن عسکری، گزین عباسی، خالد وارن، عامر شاہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ضلع  احمد پور شرقیہ کے لئے آواز  اٹھائیں

"Hassan Askari, Ghazain Abbasi, Khalid Warran, and Aamir Shah raise voice for Ahmedpur Sharqia district status in Punjab Assembly budget session , AUJW
احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ کے پنجاب کالج میں منعقدہ اجلاس کی بانی و سرپرست اعلی احسان احمد سحر صدارت کرتےہوئے
Advertisements

ماضی میں تحصیل احمد پور شرقیہ سے کہیں متعدد چھوٹی تحصیلوں کو اپ گریڈ کر کے ضلع کا درجہ دے دیا گیا،مگر تحصیل احمد پور شرقیہ کو سابق ریاست بہاول پور کے پاکستان میں انضمام کے بعد نوک دار چٹانوں پر گھسیٹا جاتا رہا ہے

احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے جلسہ عام میں کیے گئے ان کے انتخابی وعدے پر عمل درآمد کرانے کی اپیل کی گئی اور کہا گیا تاکہ تحصیل کے لاکھوں عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کا خاتمہ ہو سکے۔

Advertisements

احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ کے اجلاس میں بانی و سرپرست اعلی احسان احمد سحر نے اگلےماہ جولائی میں”جرنلسٹس الائنس” میں شامل پانچ پریس کلبز:چنی گوٹھ، مبارک پور، نوشہرہ جدید، اوچ شریف اور ہتھیجی کے نمائندگان سمیت اے یو جے ورکرز کے اراکین کے لئے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔

اے یو جے ورکرز کے اجلاس میں معروف خاتون صحافی انیسہ کنول نے یونین میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا، جنہیں بانی و سرپرست اعلی احسان احمد سحر نے اے یو جے ورکرز  احمد پور شرقیہ کی شعبہ خواتین کی کوآرڈینیٹر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔جس کا یونین کے اراکین نے تالیاں بچا کر خیر مقدم کیا۔


اے یو جے ورکرز کے اجلاس میں نائب صدر یوسف غنی قریشی کی صاحب زادی ارحم نور کی بی ایس کیمیسٹری میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارک باد دی گئی، جس پر خوشی کے اظہار کے لئے یوسف غنی قریشی نے شرکاء اجلاس کو مٹھائی کھلائی۔ 


احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے اجلاس میں نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز نے انجام دئیے، جب کہ شبیر قریشی، احمد علی چوہدری، زبیر فاروقی،راشد محمود چنڑ، محمد سجاد، شاہ ولی خان، خادم حسین لاشاری، سید وحید عباس بخاری، اعجاز احمد خان اور انیسہ کنول نے اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں مقامی صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی

احمد پور شرقیہ(شبیر احمد قریشی+ احمد علی چوہدری+حمیداللہ خان عزیز+ راشد محمود چنٹر)احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز، احمد پور شرقیہ کے اجلاس میں جو پنجاب کالج میں بانی و سرپرست اعلی احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ایک قرار داد کے ذریعے تحصیل احمد پور شرقیہ کے چاروں اراکین صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ،صاحبزادہ محمد گزین عباسی،ملک خالد محمود وارن اور مخدوم سید عامر علی شاہ بخاری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سب ڈویژن احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلانے کے لئے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں آواز اٹھائیں اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کو ان کے چچا وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے احمد پور شرقیہ میں انتخابی جلسہ عام میں کیے گئے وعدے کے مطابق احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کریں۔قرارداد میں کہا گیا کہ ماضی میں تحصیل احمد پور شرقیہ سے کہیں چھوٹی متعدد تحصیلوں کو اپ گریڈ کر کے ضلع کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ جب کہ تحصیل احمد پور شرقیہ اپنی  آبادی اور ریوینیو کے لحاظ سے پنجاب کی بڑی تحصیلوں میں شمار ہوتی ہے، اور سابق والیان بہاول پور کے مسکن ہونے کے باعث  اس کی تاریخی حیثیت مسلمہ ہے۔

قرار داد میں مزید  کہا گیا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ  مسائلستان بن چکا ہے اور سابق ریاست بہاول پور کے پاکستان میں انضمام کے بعد تحصیل احمد پور شرقیہ کو متواتر پسماندگی کی نوک دار چٹانوں پر گھسیٹا جاتا رہا ہے۔ قرار داد میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ احمد پور شرقیہ کے جلسہ عام میں اپنے انتخابی وعدے پر عمل درآمد کر کے اسے ضلع بنوائیں، تاکہ تحصیل احمد پور شرقیہ کی لاکھوں عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کا خاتمہ ہو سکے۔ احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز،احمد پور شرقیہ کے اجلاس میں بانی و سرپرست اعلی احسان احمد سحر نے اگلے ماہ "جرنلسٹس الائنس” میں شامل  تحصیل احمد پور شرقیہ  کے پانچ پریس کلبز:چنی گوٹھ،نوشہرہ جدید، مبارک پور، اوچ شریف اور ہتھیجی کے نمائندگان کے علاؤہ اے  یو جے ورکرز کے اراکین کے لئے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا،جس کی تاریخ کا اعلان اے یو جے ورکرز کی کور کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے اجلاس میں معروف خاتون صحافی  انیسہ کنول نے اے یو جے ورکرز میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ جسے بانی و سرپرست اعلی احسان احمد سحر نے احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے شعبہ خواتین کی کوآرڈینیٹر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں موجود اے یو جے ورکرز کے  اراکین نے انیسہ کنول کا تالیاں بجا کر خیر مقدم کیا۔

اے یو جے ورکرز، احمد پور شرقیہ کے ماہانہ اجلاس میں نائب صدر یوسف غنی قریشی کی صاحب زادی ارحم نور  کو بی ایس کیمیسٹری میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارک باد دی گئی،جب کہ یوسف غنی قریشی نے اپنی بیٹی کی کامیابی کی خوشی میں شرکاء اجلاس کو مٹھائی کھلائی۔

احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے اجلاس میں شبیر احمد قریشی، احمد علی چوہدری،حمیداللہ خان عزیز، زبیر فاروقی ، محمد سجاد، شاہ ولی خان، خادم حسین لاشاری، سید وحید عباس بخاری، اعجاز احمد خان ,راشد محمود چنٹر اور انیسہ کنول نے اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں مقامی صحافیوں کو درپیش مسائل اور یونین کو مزید فعال اور منظم بنانے کے لئے مختلف تجاویز زیر بحث ائیں۔

https://www.facebook.com/share/v/1Ku2GJysnX