اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

حاصل پور: مزدوروں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے برساتی نالے کو توڑ دیا اور لوہا سریا نکال کر اپنے ساتھ لے گئے

Workers took out iron rods

حاصل پور ( ) فائبر کیبل لاٸن بچھانے کے دوران مزدوروں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے برساتی نالے کو بھی توڑ دیا اور نالے کی تعمیر میں استعمال ہونے والا لوہا سریا نکال کر اپنی گاڑی میں لوڈ کرکے لے گئے۔ چشتیاں حاصل پور روڈ پر چھونا والا موڑ تک لاکھوں روپے کی لاگت سے دورویہ روڈ سے برساتی پانی کے نکاس کے لیے برساتی نالہ تعمیر کیا گیا تھا جو چند ماہ بعد ہی ناقص مٹیریل کے استعمال کی وجہ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ گیا اور گزشتہ روز فاٸبر أپٹیکل لاٸن بچھانے کے دوران مزدوروں نے مزید اس نالے کو توڑ کر سریا نکال لیا برساتی نالے کے بند ہونے کی وجہ سے بارش کے پانی کا نکاس نہ ہونے پر جلد ہی یہ دو رویہ روڈ ٹوٹ پھوٹ جاۓ گا اور روڈ کھنڈر بن جاۓ گا شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ دلچسپ امر یہ ہے کہ جس جگہ سے نالا کو توڑا گیا اس کے سامنے محکمہ ہاٸی وے کے افسران کی رہاٸش گاہ ہے جن کی نالہ و روڈ کی دیکھ بھال حفاظت کی ذمہ داری ہے۔

Workers took out iron rods 2

مزید پڑھیں