حاصل پور کے طالب علم محمدحسن الازہری فردوسی نے جامعة الازہر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا
محمد حسن الازہری فردوسی نے جامة الازہر کے ایم فل پروگرام کے امتحان سال 2024 میں 97 فی صد نمبر حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کی
حاصل پور: حاصل پور کے جامةالفردوس مدرسہ کے فارغ التحصیل طالب علم محمدحسن الازہری فردوسی نے جامعة الازہر قاہرہ مصر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا- جامعة الفردوس حاصل پور کے مہتمم استادالعلما علامہ بشیراحمد فردوسی کے بیٹے محمد حسن الازہری فردوسی نے جامة الازہر قاہرہ کے ایم فل پروگرام کلیة العلوم الاسلامیہ والعربیہ للوافدین کے امتحان سال 2024 میں 97 فی صد نمبر حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کی جس پر جامة الازہر کے شیخ اکبر فضیلة الامام اور ڈاکٹر شیخ احمد طیب نے طالب علم محمد حسن الازہری فردوسی سے خصوصی ملاقاتات کی اور ان کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا
طالب علم محمد حسن الازہری نے بتایا کہ ان کی کامیابی والدین اساتزہ کرام کی محنت و دعاوں کا نتیجہ ہے محمد حسن الازہری کی شاندار کامیابی پر جماعت اہلسنت کے رہنماوں حاجی محمد ارشد گورایہ سعیدی ڈاکٹر اعجاز خاں ذوالفقار علی قائم خانی حاجی فیض الحسن بھٹہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر ناصر محمود کوچی ممبر پنجاب بار کونسل حاجی محمد افضل دھرالہ ایڈووکیٹ نے انھیں مبارکباد دی ہے