حاصل پور ( )تھانہ سٹی حاصل پورکی چوکی محمدشاہ رنگیلا میں ملزم آہنی ہھتکڑی لگا کر موٹر ساٸیکل سے باندھنے کا معاملہ، ڈی پی او بہاول پور کا نوٹس، چوکی انچارج سمیت تمام عملہ معطل
چوکی محمدشاہ رنگیلا پرملزم محمدندیم سابقہ ریکارڈی و اشتہاری مجرم کو گزشتہ رات چوکی پر بند کیا گیا ملزمان کو تھانہ کی حوالات میں بند کرنے کے متعلق قبل ازیں ڈی پی او کی طرف سے ہدایات جاری کی گئیں تھیں
ملزم کو تھانہ کی حوالات کی بجائے چوکی پر بند رکھنے پرمحکمانہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ڈی پی او نے محمدریاض اے ایس آئی ،کانسٹیبلان محمدکاشف ،شاہد ،شہزاد گل اورڈرائیور عبدالحمید اور محمدحفیظ کو معطل کردیا،جبکہ ایس ڈی پی او سرکل حاصل پورسے وضاحت طلب ،ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پورکو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ڈی پی اونے چوکی محمدشاہ رنگیلا کو بند کرکے گاڑی و ریکارڈ کو تھانہ سٹی حاصل پور منتقل کرنے کی ہدایت کردی تھانہ کی حوالات کے علاوہ چوکیوں پر ملزمان کو بند کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی چوکی انچارج ملک محمد ریاض نے تین روز قبل ملزم ندیم کو پکڑ کر چوکی میں أہنی ہھتکڑی اس کے پاوں میں ڈال کر موٹر ساٸیکل سے باندھ رکھا تھا جس پر تصاویر منظر عام پر أنے پر ڈسٹرکٹ پولیس أفیسر بھاول پور نے کارواٸی کرتے ہوۓ چوکی کو ختم کردیا اور تمام ملازمین کو معطل کردیا مزکورہ چوکی أبادی میں ہونے کی وجہ اہل علاقہ بھی پریشان تھے مزکورہ پولیس چوکی کرایہ کے ایک مکان میں قاٸم تھی اور پولیس ٹارچر سیل بن چکی تھی۔