بل پرانا حاصل پور اور بہاری کالونی دو خواتین کو ایک ہی روز میں فائرنگ کرکے قتل کرنے والے اصل ملزمان گرفتار

نسیم بی بی کے قاتل محمد عدیل جاوید اور زہرہ بی بی کے قاتلوں اسرار علی سلمان علی کے قبضہ سے پسٹل اور واردات میں استعمال ہونے دوموٹر سائیکل بر آمد کر لیے گئے ایس پی انوسٹی گیشن بھاول پور سید جمشید علی شاہ
حاصل پور :ایس پی انوسٹی گیشن بھاول پور سید جمشید علی شاہ نے دفتر ڈی ایس پی میں ڈی ایس پی جام محمد سلیم اختر ایس ایچ او تھانہ سٹی غلام عباس نیازی ایس ایچ او صدر راو حسین فیروز انسپکٹر محمد جاوید سب انسپکٹر محمد اکرم عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل پرانا حاصل پور اور بہاری کالونی دو خواتین کو ایک ہی روز میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا یہ دونوں اندھے قتل پولیس کے لیے ایک چیلنج تھے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھاول پور محمد حسن اقبال کی ہدائیت پر میں بھی موقع پر پہنچا تھا ڈی ایس پی جام محمد سلیم اختر بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ چکے تھے ڈی ایس پی جام محمد سلیم اختر نے فوری طور پر اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی ٹیکنا لوجی کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتار کرنے تحرک شروع کر دیا پولیس ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان دونوں قتل کی وارداتوں کا سراغ لگا لیا اور فائرنگ کرکے دونوں خواتین کو قتل کرنے والے اصل ملزمان کو گرفتار کرلیا بہاری کالونی میں قتل ہونے والی خاتون نسیم بی بی کے قاتل محمد عدیل جاوید کوگرفتار کرکے اس سے آلہ قتل پسٹل اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا جبکہ پرانا حاصل پور میں قتل ہونے والی خاتون زہرہ بی بی کے قاتلوں اسرار علی سلمان علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پسٹل اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا
ایس پی انوسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ نے کہا کہ پولیس نے جس سپیڈی انداز میں ملزمان کو ٹریس کیا اور ان کو گرفتار کیا یہ پولیس کی اعلی کارکردگی ہے قاتلوں کو گرفتار کرنے والے پولیس ملازمان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی پولیس اگر اسی طرح ٹیم ورک کرے تو جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے اس موقع پر سول سوسائیٹی کے لوگوں نے قاتلوں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی کارگزاری کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ڈسٹرک پولیس آفیسر بھاول پور محمد حسن اقبال نے بھی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے