حاصل پور ۔ نیشنل کالج وقوعہ پر کالجز نماٸندگان کی مشترکہ پریس کانفرنس
حاصل پور( ) تحصیل حاصل پور کے تمام کالجز کے پرنسپلز و نماٸندگان کی مشترکہ پریس کانفرنس پریس کلب میں منعقد ہوٸی جس سے محمد ایاز سمیع جوٸیہ محمد رفاقت سعید ڈاکٹر عطاالرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ نیشنل کالج حاصل پور والے وقوعہ کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے نیشنل کالج میں کوٸی پروگرام نہی ہوا بلکہ نیشنل کالج کا سالانہ پروگرام ایک مقامی میرج ہال میں ہوا تھا جس میں طالبات نہی تھی بلکہ یہ طلبہ کا پروگرام تھا جبکہ ڈانس کرنے والی طالبات نہی تھی دو طلبہ نے لیڈیز کپڑے پہن کر پروگرام کے اختتام کے بعد ڈانس کیا تھا لڑکوں کے عورتوں کے کپڑے پہن کر از خود ڈانس کرنے کو بنیاد بناکر نیشنل کالج کو سیل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے انھوں نے کہا کہ نیشنل کالج حاصل پور کا قدیمی تعلیمی ادارہ ہے جس کے بچے ہر سال نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں اس مادر علمی سے تعلیم حاصل کرنے والے أج مختلف اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں نیشنل کالج کو سیل کرنے کا فیصلہ انتھاٸی غلط ہے اس سے کالج میں زیر تعلیم ایک ہزار بچہ متاثر ہو گا ان کا تعلیمی سال و کیرٸیر تباہ ہونے کا خدشہ ہے دو طلبہ کی حرکت کی سزا ایک ہزار طلبہ کو نہ دی جاۓ اور کالج کو فوری طور پر ڈی سیل کیا جاۓ تاکہ تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری رہ سکے انھوں نے کہا ہم پرامن لوگ ہیں ہم کسی احتجاج میں نہی پڑنا چاہتے اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو پھر سڑکیں بھی ہماری ہیں اور تمام کالجز بھی ہمارے ہیں ہمیں سڑکوں پر أنے پر مجبور نہ کیا جاۓ بغیر کسی انکواٸری چھان بین یا کالج انتظامیہ کا موقف جانے بغیر کالج کو سیل کرنا سراسر زیادتی اور زیر تعلیم طلبہ کے ساتھ ظلم ہے جبکہ مرکزی انجمن تاجران حاصل پور اور وکلا برادری نے بھی کالج کو سیل کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوۓ کہا کہ کالج کو فی الفور ڈی سیل کیا جاۓ کالج کو سیل کرکے بچوں کا مستقبل تباہ نہ کیا جاۓ۔