Advertisements

حاصل پور۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

Advertisements

حاصل پور۔ ( )عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصل پور کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں محمد قمر شہزاد خان نے کمپیئرنگ کی۔محمد ذیشان نے تلاوت کی جبکہ محمد فرحان نے نعت پڑھی۔ اعظم سہیل ہارون ایڈووکیٹ سیمینار کے کوآرڈینیٹر تھے۔محمد خضر حیات خان ایڈووکیٹ (چیئرمین عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصلپور) نے انسانی حقوق کے بارے میں کالج کے تمام اساتذہ کوخصوصی لیکچر دیا۔انہوں نے آئین پاکستان میں موجود تمام انسانی حقوق کے بارے میں شرکاء کو آگاہی دی اور اس بات پر زور دیا کہ تمام اساتذہ انسانی حقوق کے حوالے سے طلباء کو آگاہی دیں تاکہ نوجوان نسل انسانی حقوق سے باخبر ہواور معاشرے میں انسانی حقوق کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کرنے کے قابل ہوں۔انسانی حقوق کی پامالی کی صورت میں پاکستان میں موجود اداروں سے رابطہ کر کے انسانی وبنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے آخر میں آرگنائزیشن کی طرف سے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

Hasilpur-Human-Rights-Day-2