حاصل پور: کھوکھر ویلفیٸر کے زیر اہتمام بستی شام دین میں فری میڈیکل کیمپ
حاصل پور: کھوکھر ویلفیٸر کے زیر اہتمام بستی شام دین میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر محمد سجاد ڈپٹی ڈی ایچ او حاصل پور نے تقریبا ڈیڑھ سو مریضوں کا چیک اپ معاٸنہ کرکے ان کو مفت ادویات فراہم کی چیر مین کھوکھر ویلفیٸر ڈاکٹر اعجاز خاں صدر کھوکھر ویلفیٸر عبدالشکور کھوکھر نے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ نادار غریب مریضوں کو علاج معالجہ کی فری سہولت کی فراہمی کے لیے یہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے اس میڈیکل کیمپ میں أنے والے مریضوں کی تعداد حالات کو دیکھ کر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہاں پر ہر ماہ میڈیکل کیمپ لگا کر علاقہ کے لوگوں کو علاج کی فری سہولت فراہم کریں گے ڈاکٹر محمد سجاد ڈپٹی ڈی ایچ او نے کہا کہ وہ علاقہ کے عوام کو علاج معالجہ کی سہولت کی فراہمی کے لیے ہر وقت حاضر ہیں اور ہر ماہ وہ اس کیمپ میں فری مریضوں کا علاج کریں گے اور کوشش کریں گے کہ کیمپ میں أنے والا کوٸی بھی مریض بغیر علاج معالجہ کے واپس نہ جاۓ انھوں نے کہا کہ أج کے نفسانفسی کے دور میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام دکھی انسانیت کی خدمت ہے جو صدقہ جاریہ ہے