حاصل پور: وفاقی وزیر ہاوسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ کا سبزی منڈی حاصل پور کا دورہ
Advertisements
حاصل پور: وفاقی وزیر ہاوسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ کا سبزی منڈی حاصل پور پہنچنے پر سبزی منڈی کمیشن ایجنٹ یونین کے صدر محمد علی چوہان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا اس موقعہ پر محمد علی چوہان نے سبزی منڈی میں أڑھتیوں کو درپیش مساٸل و سبزی منڈی کی منتقلی کے بارے میں وفاقی وزیر کو أگاہ کیا اور چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے استقبال کے لیے أنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ سبزی منڈی کے مساٸل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاۓ گا انھوں نے کہا کہ وہ عوام کے مساٸل سے بخوبی أگاہ ہیں جن کو حل کرانے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں اس موقعہ پر محمد یعقوب رضا ملک محمد اسلم چوہان محمد اسلم أڑھتی اور دیگر معززین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے