Contact Us

شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے کے ساتھ ساتھ اب گاوں چمکیں گے، اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور

hasilpur-clean-and-green-city

حاصل پور () اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور احمد سلیم چشتی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہداٸیت اور ڈپٹی کمشنر بھاول پور ظہیر انور جپہ کی نگرانی میں شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے کے ساتھ ساتھ اب گاوں چمکیں گے کے تحت تحصیل حاصل پور کے تمام گاوں میں صفاٸی ستھراٸی کاکام شروع کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں مرحلہ وار تمام چکوک میں چوک چوراہوں گلی محلوں میں صفاٸی کاکام مکمل کیا جاۓ گا جس کے لیے عملہ صفاٸی و دیگر سٹاف نے کام شروع کردیا ہے اس مہم میں ہر گاوں سے گندگی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھاۓ جاٸیں گے گلیوں کی صفاٸی کی جاۓ گی انھوں نے مقامی أبادی کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گھروں کے باہر گندگی کے ڈھیر نہ لگاۓ جاٸیں صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لیے صفاٸی اشد ضروری ہے علاوہ ازیں اے سی احمد سلیم چشتی نے مختلف چکوک کا وزٹ کرکے صفاٸی کی صورت حال کاجاٸزہ لیا

مزید پڑھیں