Advertisements

پولیس تھانہ سٹی حاصل پور نئے سال کے آغاز پر ان ایکشن علاقہ غیر سے آنے والی چھ من چرس پکڑ لی ڈی ایس پی جام محمد سلیم اختر

Hasilpur Police Recover 6 Maunds of Charas
Advertisements

ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد احمد چیمہ اور دیگر پولیس ملازمین کی کارگردگی قابل تحسین ہے جنہوں نے جان ہھتیلی پر رکھ ملزم ملزم وحیداللہ سکنہ شیر پاو چار سدھہ کے پی کے کو گرفتار کیا پریس کانفرنس
حاصل پور :  پولیس تھانہ سٹی حاصل پور کی نئے سال کے آغاز پر بڑی کاروائی علاقہ غیر سے آنے والی چرس افیون کی بڑی سپلائی پکڑ لی مجموعی طور پر  چھ من کے قریب چرس پکڑی گئی ڈی ایس پی پولیس سرکل حاصل پور جام محمد سلیم اختر نے  ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد احمد چیمہ محمد عرفان سب انسپکٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ سٹی حاصل پور نے ایک مشکوک ڈالے کو روکا اور ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی تو اس کی باتوں میں تضاد پایا گیا جس پر اس کی جامہ تلاشی لی گئی تو اس کے جسم پر بندھے ہوئے چرس و افیون کے پیکٹ برآمد ہوئے اور ملزم کی نشاندہی پر ڈالے کی تلاشی لی گئی تو ڈالے کی خفیہ جگہوں سے  چھ من کے قریب بھاری مقدار میں چرس افیون  برآمد ہوئی جس پر ملزم وحیداللہ سکنہ شیر پاو چار سدھہ کے پی کے  کو گرفتار کرکے ڈالہ مال مقدمہ قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا

ڈی ایس پی جام محمد سلیم اختر نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد احمد چیمہ اور سب انسپکٹر محمد عرفان و دیگر پولیس ملازمین کی کارگردگی قابل تحسین ہے پولیس پارٹی نے اپنی جان ہھتیلی پر رکھ ملزم کو گرفتار کیا اور اس سے بھاری مقدار میں چرس و افیون برآمد کی انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھاول پور اسد سرفراز کی قیادت میں ان کی ہدائیت پر فری منشیات معاشرے کی تشکیل کے لیے کوئی کسر نہی چھوڑی جائے گی معاشرتی ناسوروں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا کسی منشیات فروش یا سماج دشمن عناصر کے ساتھ کوئی رعائیت نہی برتی جائے گی اس موقعہ اہل علاقہ و معززین نے پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کاروائی پر پولیس پارٹی کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ڈی پی او بھاول پور اسد سرفراز نے منشیات کی بھاری مقدار پکڑنے پر ایس ایچ او سٹی محمد احمد چیمہ سب انسپکٹر محمد عرفان محمد شہزاد چدھڑ اے ایس آئی محمد سرور بلوچ ہیڈ کانسٹیبل محمد حفیظ کانسٹیبل محمد نوید کانسٹیبل  کو شاباش دی

Advertisements