Advertisements

ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پور غلام عباس نیازی ان ایکشن چار ڈاکو محمد صابر عبدالرحمن محمد رفیق عبدالرحمن ولد غلام مرتضے گرفتار

Hasilpur City Police Station
Advertisements

ڈاکوؤں کی نشاندھی پر چار موٹر سائیکل ایک گائے دس موبائیل فون پانچ لاکھ روپے نقد دو پسٹل برآمد کرلیے مال مقدمہ اصل ورثا کے حوالے کردیا گیا
حاصل پور : ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پور غلام عباس نیازی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھاول پور اسد سرفراز ڈی ایس پی سرکل حاصل پور جام محمد سلیم اختر کی ہدائیت پر جرائم کے خاتمہ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا آغاز کردیا انھوں نے اپنی ٹیم حاجی محمد افضل کھوکھر اے ایس آئی محمد سرور بلوچ ہیڈ کانسٹیبل کے ہمراہ چار ملزمان محمد صابر عبدالرحمن محمد رفیق عبدالرحمن ولد غلام مرتضے کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار موٹر سائیکل ایک گائے دس موبائیل فون پانچ لاکھ روپے نقد دو پسٹل برآمد کرلیے ڈکیتی راہزنی چوری کی وارداتوں میں برآمد ہونے والا مال مقدمہ اصل ورثا کے حوالے کردیا گیا

ایس ایچ او تھانہ سٹی غلام عباس نیازی نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ اور جرائم پیشہ عناصر کے قمع کے لیے بھر پور کاوشیں کررہے ہیں پولیس گشت کے نظام کو فعال کردیا گیا ہے جبکہ عید کے ایام میں وارداتوں کی روک تھام کے لیے پبلک مقامات پر سفید پارچہ جات پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی صورت میں نرمی نہی برتی جائے گی جو جرم کرے گا وہ جیل جائے گا شہر بھر میں منشیات فروشوں قحبہ خانوں قمار بازی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے حکومت پنجاب کی ہدائیت ہر گداگروں کے خلاف بھی کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے بلاخوف و خطر تھانہ میں آئیں معاشرتی برائیاں جرائم کی نرسریاں ہیں ان کی سرکوبی کی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھاول پور اسد سرفراز اور ڈی ایس پی جام محمد سلیم اختر نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او غلام عباس نیازی اے ایس آئی حاجی محمد افضل کھوکھر محمد سرور بلوچ ہیڈ کانسٹیبل کو شاباش دی ہے

Advertisements