Advertisements

پریس کلب قائم خانی میڈیا گروپ حاصل پورکی پروقار تقریب, سینیر صحافی حضرات کی شمولیت کا اعلان

Pres Club Qaimkhani Media Group Hasilpur
Advertisements

سال 2025 میں ایک صحافی بھائی کو عمرہ کی ادائیگی پر بھی روانہ کیا جائے گا محمد آصف آزاد نے صحافی برادری کے اعزاز میں پر تكلف ظہرانہ بھی دیا
حاصل پور: پریس کلب قائم خانی میڈیا گروپ کی پروقار شاندار تقریب۔ سینیر صحافی حضرات کی شمولیت کا اعلان۔صحافی حضرات کا پر تپاک استقبال۔پھولوں کی پتیاں  نچھاور۔صحافی برادری کے دکھ سکھ کو اپنا سمجھتے ہیں۔صحافی برادری کی فلاح و بہبود مشن ہے۔ایک صحافی کو عمرہ کی ادائیگی پر بھیجنے کا اعلان۔مقررین۔صحافی برادری کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا بھی دیا گیا۔تفصیل کے مطابق پریس کلب قائم خانی میڈیا گروپ حاصل پور کی ایک شاندار پروقار تقریب ایک مقامی میرج ہال و ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی۔جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔نعت رسول ﷺ کی سعادت طیب هنجرا نے حاصل کی۔تقریب میں حاصل پور کے سینیر صحافی حضرات محمد امجد کمبوہ۔شیخ محمد سلیم ناصر۔افضال ارشد جٹ۔محمد افضل كلال۔رانا تجمل ایڈوکیٹ۔ملک اسلام۔محمد سلیم چوہان۔ذوالفقار پراچہ۔شاہد منظور بھٹہ۔محمد یونس پنسوتہ۔ڈاکٹر محمد فاروق و دیگر دوستوں نے قائم خانی میڈیا گروپ حاصل پور پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا۔شامل ہونے والے صحافی حضرات پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔

اس موقع پرذوالفقار علی قائم خانی چیئرمین پریس کلب۔فیاض کھوکھر صدر پریس کلب۔ناصر محمود کوچی۔شیخ محمد سلیم۔محمد اسلم آزاد۔رانا محمد قمر الطاف۔میاں عبدالجبار ایڈوکیٹ۔ڈاکٹر اعجاز کھوکھر۔محمد آصف آزاد۔محمد افضل نظامی و دیگر نے صحافی حضرات کی گروپ میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔اور اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ صحافی برادری کی فلاح و بہبود ہمارا مشن ہے۔صحافی برادری حق سچ کی آواز بلند کرے۔صحافی برادری کے دکھ سکھ کو اپنا سمجھتے ہیں۔اور شہری مسائل کے حل کے لیے اور  مظلوم افراد کی داد رسی  اپنا کردار ادا کریں۔قائم خانی گروپ حاصل پور کا سب سے بڑا اور فعال گروپ ہے۔اسکی مقبولیت دیکھ کر مخالفین کی نیندیں اڑھ گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے سال 2025 میں ایک صحافی بھائی کو عمرہ کی ادائیگی پر بھی روانہ کیا جائے گا۔سینیر صحافی امجد کمبوہ۔شیخ محمد سلیم ناصر و دیگر شامل ہونے والے صحافی حضرات نے اس موقع پر گروپ کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا عزم کیا اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔اور مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔بعد ازاں صحافی برادری کے اعزاز میں محمد آصف آزاد نے ایک پر تكلف اور شاندار ظہرانہ بھی دیا۔اس موقع پر صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Advertisements