Advertisements

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار 24عدد موٹر سائیکلزاور 03لاکھ روپے نقد رقم برآمد ڈی ایس پی حاصل پور جام محمد سلیم اختر

DSP Hasilpur Jam Salim Akhtar
Advertisements

برآمد شدہ موٹر سائیکلز و نقد رقم ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کئے جا رہے ہیں ,ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پور محمد احمد چیمہ

حاصل پور : ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سرکل حاصل پور جام محمد سلیم اختر ,ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پور محمد احمد چیمہ نے بتایا کہ ڈی پی او بھاول پور  اسد سرفرازخان کی کمانڈ میں تھانہ سٹی حاصل پور پولیسنے  کامیاب کارروائی کرتے ہوئے  ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ موٹر سائیکل ونقد رقم برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا-

Advertisements

ڈی ایس پی نے بتایاکہ ایس ایچ او  تھانہ سٹی    حاصل پورمحمد احمد چیمہ  نےجدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیں  ڈکیتی،چوری و سرقہ بالجبر کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03ملزمان کو گرفتار کرلیا  گرفتار ملزمان کےقبضہ سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیتی 24عدد موٹر سائیکلزاور 03لاکھ روپے نقد رقم برآمد کرلی  گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا برآمد شدہ موٹر سائیکلز و نقد رقم ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کئے جا رہے ہیں شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے

انھوں نے مزید کہا کہ سماج دشمن عناصر اور معاشرتی ناسوروں کے خلاف مہم جاری رہے گی عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی نہی برتی جائے گی وارداتوں کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی تیار کی گئی ہے اور پولیس گشت کو بھی موثر کیا گیا ہے   ڈی پی اواسد سرفرازخان نے بہترین کارکردگی پر تھانہ سٹی حاصل پور پولیس کو شاباش دی