Advertisements

عوام بار بار آزمائے ہوئے لوگوں کو اب نہ آزمائیں حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ میری سیاست کا محور عوام کی تعمیر وترقی اور خوشحالی ہے عوام کے تعاون سے کامیاب ہو کر حلقہ کی پسماندگی کا خاتمہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسلز مہر محمد صدیق ، جام محمد اسلم نہآیا ، سماجی کارکنوں جام شاہ محمد نہآیا رانا ساجد غفار اور دیگر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حسن عسکری شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور میری سیاست کا محور عام عوام کی تعمیر وترقی اور خوشحالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام کے تعاون سے کامیاب ہو کر گزشتہ تقریباً بیس سالوں سے عوام کی پسماندگی کا خاتمہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے میری اپیل ہے کہ بار بار آزمائے ہوئے لوگوں کو اب نہ آزمائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔