Contact Us

نواز شریف کی وطن واپسی سے ملکی سیاست کا نقشہ یکسر تبدیل ہو جائے گا حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh
حسن عسکری شیخ

نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی چاروں صوبوں اور مرکز میں اپنی حکومتیں بنائے گی صوبائی رہنما مسلم لیگ نون

بہاولپور (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد سے ملکی سیاست کا نقشہ یکسر تبدیل ہو جائے گا کیونکہ نواز شریف ہی واحد قومی سیاستدان ہیں جو ملک کو درپیش بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ نے ماڈل ٹاؤن میں اپنی اقامت گاہ پر چنی گوٹھ اوچ شریف کے عما ئدین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -حسن عسکری شیخ نے کہا کہ قوم ماضی میں میاں نواز شریف کو آزما چکی ہے کہ کس طرح انہوں نے امریکہ کے دباؤ اور پانچ ارب ڈالر کی پیشکش کے باوجود بھارت کے مقابلے میں پانچ ایٹمی دھماکے کیے اور ملک کو ایٹمی قوت بنایا ملک میں موٹروے کا جال پھیلایا اور چاروں صوبوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ عام انتخابات میں مسلم

کلین سویپ کرے گی مرکز اور چاروں صوبوں میں اپنی حکومتیں قائم کرے گی نواز شریف انشاءاللہ چوتھی مرتبے وزیراعظم پاکستان منتخب ہوں گے جس کے بعد پاکستان کی ترقی کا حقیقی سفر دوبارہ شروع ہو گا

مزید پڑھیں