مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ کی سابق تحصیل ناظم مخدوم سید سبطین حیدر بخاری سے ملاقات
Advertisements
این اے 166 احمد پور شرقیہ اور حلقہ پی پی 250 اوچشریف چنی گوٹھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، مہر ریاض احمد اورصاحبزادہ سید غلام اصغر بخاری بھی موجود تھے ۔
Advertisements
چنی گوٹھ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 حسن عسکری شیخ کی سابق تحصیل ناظم مخدوم سید سبطین حیدر بخاری سے ملاقات ، حسن عسکری شیخ اور مخدوم سید سبطین حیدر بخاری نے حلقہ این اے 166 احمد پور شرقیہ اور حلقہ پی پی 250 اوچشریف چنی گوٹھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا ۔ مخدوم سید سبطین حیدر بخاری نے حسن عسکری شیخ اور حلقہ کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، مہر ریاض احمد اورصاحبزادہ سید غلام اصغر بخاری بھی موجود تھے ۔