Advertisements

امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ کا الیکشن کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری

Hasan Askari Sheikh meeting regarding the election
Advertisements

انہوں نے یونین کونسل راجڑہو کے سابق وائس چیئرمین ملک پرویز اختر رڈ ، ملک حسن رڈ ، ملک شہزاد اسماعیل رڈ ، ملک محمد رفیق رڈ اور دیگر رڈ برادری کی شخصیات سے ملاقات کی

چنی گوٹھ (نامہ نگار) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 چنی گوٹھ ، کلاب ، شاہی والا ، چولستان حسن عسکری شیخ کا الیکشن کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز انہوں نے یونین کونسل راجڑہو کے سابق وائس چیئرمین ملک پرویز اختر رڈ ، ملک حسن رڈ ، ملک شہزاد اسماعیل رڈ ، ملک محمد رفیق رڈ اور دیگر رڈ برادری کی شخصیات سے ملاقات کی اور ان سے الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی انہوں نے یک زبان ہو کر حسن عسکری شیخ کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم ہر فورم پر آپ کی بھرپور حمایت کریں گے اور نئی حلقہ بندی میں آپ کی جیت انشاء اللہ یقینی ہے ۔ قبل ازیں حسن عسکری شیخ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق نے سماجی رہنما ملک خورشید احمد بھٹی کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان کے بھانجے اور دیگر رشتے داروں سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی ، اس موقع پر رانا ساجد غفار بھی ہمراہ تھے ۔

Advertisements