حسن عسکری شیخ نے حلقہ پی پی 250 بسے بطور مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

شیخ گروپ کے سربراہ سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ , یاسر سلیم شیخ ،مہر محمد صدیق , مہر بشیر احمد ، ملک خورشید بھٹی رانا ساجد غفار اور دیگر ان کے ہمراہ تھے
چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ نے شیخ گروپ کے سربراہ سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ کی سربراہی میں حلقہ پی پی 250 بہاولپور چھ سے بطور مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں ۔ بعد ازاں حسن عسکری شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا گروپ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ پچیس سال سے حلقہ محرومیوں کا شکار ہے اور عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر ان کی محرومیوں کا خاتمہ ہمارے گروپ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف عید الفطر پاکستان میں کریں گے ۔ اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل راجڑہو یاسر سلیم شیخ ، سابق چیئرمین یوسی چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، سماجی و سیاسی رہنما ملک خورشید بھٹی ، مہر بشیر احمد ، رانا محمد حسین ، رانا عبدالغفار ، ملک محمد صفدر ، مہر عمر جاوید ، راؤ رضوان علی ، رانا ساجد غفار اور دیگر ان کے ہمراہ تھے ۔