Contact Us

تحریک انصاف کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا: حسن عسکری شیخ

Hasan Askari Sheikh

چنی گوٹھ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 چنی گوٹھ، اوچشریف حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ ملکی موجودہ صورتحال کی تمام تر ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوتی ہے‘ تحریک انصاف کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے فہم و فراست سے معیشت کی درستگی کی جانب گامزن ہیں جبکہ وزیر اعظم کے حالیہ معاشی فیصلوں سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے نے کہا کہ لاڈلے نے ملک کی باگ دوڑ سنبھال کر اور اپنے دور حکومت میں 53 سے زائد آرڈننس جاری کروائے حالانکہ اُس وقت اسمبلیاں بھی موجود تھیں مگر اس ڈکٹیٹر نے پارلیمنٹ کو پس پشت ڈال کر اپنی من مانیاں کیں جسکے نتیجے میں آج ملک متعدد بحرانوں کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

مزید پڑھیں