Contact Us

نوجوان ملک کا مستقبل ان کا مستقبل سنوارنا مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیح ہے حسن عسکری شیخ

Hasan Askari Sheikh conversation with Muslim League-N leaders in Channi Goth

چنی گوٹھ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 حسن عسکری شیخ  نے کہا ہے کہ صنعت، زراعت،آئی ٹی و توانائی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی اور معاشی استحکام کا بجٹ ہے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور ان کا مستقبل سنوارنا ہمیشہ کی طرح مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ مسلم لیگ ن چنی گوٹھ کے مرکزی صدر چوہدری صابر علی ، دیگر رہنماؤں مہر محمد رفیق ، مہر محمد ریاض،  رانا ساجد غفار اور دیگر سے  گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں اور ملک کو دیوالیہ بنانے کی سابق حکومت کی سازش ناکام ہو چکی ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ پاکستان اور قوم کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں پر گامزن کیا اور آئندہ بھی کرے گی انشااللہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بہاولپور ڈویژن سےکلین سویپ کریگی اور مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر دوبارہ حکومت بنائی گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ اقتدار میں ہو یا نہ ہو عوام کی خدمت سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شہزادہ عثمان عباسی ، شہزادہ عمر داؤد عباسی کی والدہ اور سابق ایم پی اے صاحبزادہ گزین عباسی کی دادی اماں کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا ۔

مزید پڑھیں