اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مستحق لوگوں کو عیدالاضحی کی خوشیوں میں شامل کرنا ہم سب کا فرض ہے : حسن عسکری شیخ

Hasan Askari Sheikh conversation with elders of the area

چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ عید الضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے عیدالاضحی معاشرے کے پسے ہوئے طبقات میں خوشیاں بانٹنے کا موقع فراہم کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ عید ملنے کے لئے آنے والے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی نا ہمواری کے خاتمے قربانی کے جذبے ہم اہنگی اخوت کا  فروغ ضرورت مند لوگوں کی مدد ذریعے سے ہی ایک مضبوط فلاحی اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے قربانی کا مقصد مسلمانوں میں اللہ کے احکامات پر عمل کرنے خالق کائنات کے حکم پر اپنی سب سے پیاری چیز قربان کرنے کا جذبہ برقرار رکھنا ہے  اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غریبوں کا خاص خیال رکھا جائے انہیں گوشت فراہم کیا جائے ان کی مالی معاونت بھی کی جائے۔ مستحق لوگوں کو عیدالاضحی کی خوشیوں میں شامل کرنا ہم سب کا فرض ہے مسلمانوں میں تقویٰ پرہیزگاری حکم الہی پر سرخم تسلیم کرنا ایمان کا تقاضا ہے ۔

مزید پڑھیں