شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم حکومت نے 16 ماہ کے قلیل عرصہ میں پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور ناراض ممالک سے خوشگوار تعلقات استوار کیے: حسن عسکری شیخ

بہاولپور (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے جن کی قیادت میں پی ڈی ایم کی حکومت نے 16 ماہ کے قلیل عرصے میں ملک کو نہ صرف دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ سابقہ حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی کے نتیجے میں ناراض ممالک سعودی عرب چین اور امریکہ سے دوبارہ تعلقات استوار کیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،-مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنما نے توقع ظاہر کی کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جلد از جلد عام انتخابات کرا کر اقتدارِ عوام کے منتخب نمائندوں کو سونپ دیں گے تاکہ پاکستان کی ترقی کا جو سفر وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں شروع کیا گیا تھا اسے دوبارہ مسلم لیگ نون برسر اقتدار آ کر جاری کر سکے- حسن عسکری شیخ نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف جلد پاکستانی عوام کے مابین ہوں گے اور وہ انشاءاللہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے