Advertisements

قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کا درس دیا،حسن عسکری شیخ

Provincial Parliamentary SecretaryHassan Askari Sheikh
Advertisements

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

چنی گوٹھ (نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر پوری پاکستانی قوم، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور بالخصوص اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔حسن عسکری شیخ نے کہا کہ 14 اگست ہمیں اپنے عظیم قائدین، بزرگوں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جن کی جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد اور خودمختار وطن پاکستان نصیب ہوا۔ پاکستان صرف ایک ملک نہیں بلکہ ہمارے لیے ایک نظریہ، امید اور ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ 14 اگست کے دن ہمیں اس عزم کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کی ترقی صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ملکی ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا۔حسن عسکری شیخ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کا درس دیا، جسے اپنا کر ہم پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنا سکتے ہیں۔ ہمیں ذاتی، سیاسی اور گروہی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے مزید کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ہمیں نوجوان نسل کو معیاری تعلیم، جدید ہنر اور بہتر مواقع فراہم کرنے ہوں گے تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ ایک مضبوط، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان نسل ہی پاکستان کو دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کر سکتی ہے۔