عمران نیازی نے ریاستی اداروں کو دھمکیاں دیں، ان کے دور میں کرپشن کو عروج ملا- حسن اسکری شیخ، امیدوار صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن

چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ ریاست کے اندرریاست قائم کرنے کی سیاست نے ملک کوسیاسی معاشی اوراقتصادی میدان میں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں پوری سیاسی قیادت جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں رہی، سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کوجھوٹے مقدمات میں سزائیں دی گئیں جنہوں نے جھوٹے مقدمات جوجانتے ہوے بھی خودگرفتاری دی مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے لے کرکارکنوں تک کوجھوٹے مقدمات میں جیلوں میں ڈالاگیا جنہوں نے صبرتحمل برداشت سے اس سیاسی انتقام کامقابلہ کیا مگرعمران نیازی نے اداروں کودھمکیاں دیں ان کے دورمیں کرپشن کوعروج ملاآج تحریک انصاف کی طرف سے ریاستی اداروں پر حملے قابل شرم اورلاقانونیت کی انتہا ہیں۔ اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو قریشی ، ڈاکٹر عابد حسین ، محمد علی قریشی ، مہر محمد رفیق اور دیگر موجود تھے ۔