Advertisements

نیا سال 2026 مبارک، جشن اور آتش بازی کے ساتھ استقبال

Happy New Year 2026: Celebrations and Fireworks Mark the Arrival of the New Year
Advertisements

 ڈیجیٹل روزنامہ”نوائے احمد پور شرقیہ”  کی جانب سے اہل وطن کو سال نو کی مبارکباد

لاہور:  الوداع 2025۔۔ خوش آمدید 2026، پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہوگیا۔  لاہور، اسلام آباد، کراچی سمیت مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہوگیا، لاہور میں لبرٹی چوک پر فائر ورکس کا شاندار نظارہ دیکھا گیا، شہریوں نے جشن منایا، نئے سال کو خوش آمدید کہا، شہری سال نو میں خوشحالی، ترقی اور امن کیلئے پرامید رہے۔  گورنر ہاؤس کراچی ،باغ ابن قاسم، پورٹ گرینڈ میں بھی شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، ارض پاک کی سلامتی، ترقی، امن اور استحکام کی دعائیں کی گئیں، وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عزم کیا گیا۔  پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بھی سال نو پر عظیم الشان جشن ہوا، باغ ابن قاسم کراچی میں نیو ایئر نائٹ پر میوزیکل پروگرام ہوا، نامور گلوکاروں کی جاندار پرفارمنسز رہی، نوجوان جھوم اٹھے، آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، اسلام آباد آباد میں بھی شاندار آتش بازی کی گئی۔   ڈیجیٹل روزنامہ”نوائے احمد پور شرقیہ”  کی جانب سے اہل وطن کو سال نو کی مبارکباد ،

Advertisements