Advertisements

ریڑھی بان مختص کردہ جگہ پر اپنا بازار لگائیں : اسسٹنٹ کمشنرمحمد نوید حیدر

AhmedpurEast
Advertisements

ہم نہیں چاہتے کہ کسی غریب ریڑھی بان کا نقصان ہو پنجاب بھر میں آپریشن کیۓ جا رہے ہیں اگر ریڑھی بان چوکوں میں نظر آئے تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی گفتگو
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) ریڑھی بان  مختص کردہ جگہ پر اپنا بازار لگائیں اس سلسلہ میں آڑھتیان سبزی منڈی آگاہی دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ہم نہیں چاہتے کہ کسی غریب ریڑھی بان کا نقصان ہو پنجاب بھر میں آپریشن کیۓ جا رہے ہیں اگر ریڑھی بان چوکوں میں نظر آئے تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کااظہار  اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے گزشتہ روز انجمن آڑھتیان سبزی و فروٹ منڈی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دروان کیا

انہوں نے ماہ صیام میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے تاجروں سے تعاون پر زور دیا اور کہا کہ  ناجائز منافع خوری کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنا کام کر رہے ہیں جس پر چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ نے تاجران سبزی منڈی کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جنرل سیکرٹری تاجران سبزی منڈی کے سوال پر  اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سیوریج کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا عوام کی اذیت کا اندازہ ہے اس وقت میری پوری توجہ سیوریج کے نظام کو بہتر کرنے میں ہیں عید سے پہلے عوام کو صحت و صفائی کے حوالے سے خوشخبری دیں گے ملاقات میں تاجر سبزی منڈی چوہدری محمد عمر اسلم کمبوہ بھی موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے کہا کہ عوام الناس کے لئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ہر آنے والے سائل کا کام میرٹ پر کیا جاتا ہے

Advertisements