Advertisements

حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری تفویض، وزیراعظم ہاؤس میں دفتر الاٹ

Hamza Shehbaz
Advertisements

حمزہ شہباز وفاق میں مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات کی نگرانی کریں گے

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی جبکہ انہیں وزیراعظم ہاؤس میں دفتر بھی الاٹ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز وفاق میں مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات کی نگرانی کریں گے، اسلام آباد پہنچنے کے بعد انہوں نے وفاقی وزراء اویس لغاری، عطا تارڑ اور علی پرویز ملک سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو وفاقی سطح پر ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ حالیہ مری اجلاس میں کیا گیا تھا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرکت کی۔

Advertisements

ذرائع نے مزید بتایا کہ حمزہ شہباز وزیراعظم ہاؤس میں چھٹی منزل پر قائم اپنے دفتر سے امور انجام دیں گے اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے