Contact Us

حمزہ شہباز کی حلف برداری کے لیے درخواست 26 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر

cm hamza shehbaz

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  نے حلف برداری نہ ہونے پر دوبارہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں وفاقی اور  پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،  وزیراعظم کوبذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایاگیاہے اور صدر و چیئرمین سینیٹ کوبذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔
مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ لاہور ہائی کورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کے لیے نمائندہ مقررکرنےکی ہدایت کی تھی تاہم عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، عدالت کے حکم پر عمل درآمد کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔
حمزہ شہباز کی حلف برداری کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی 26 اپریل کو درخواست کی سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں