Contact Us

حمزہ شہباز شریف کا جرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار

حمزہ شہباز شریف کا جرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار،عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کا حکم

لاہور23جون:……وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں جرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے – وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔پولیس میں اچھے افسر لگائے ہیں۔ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے نتائج سامنے آنے چاہئیں۔سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو انتہائی فعال انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔امن و امان کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس میں جزا و سزا کا موثر نظام وضع کرنا ہو گا۔کرائم کا گراف کم کرنے والے پولیس افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔خراب کارکردگی پر پولیس افسروں سے جوابدہی ہو گی۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان  سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت آج اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں امن عامہ کی صورتحال اور جرائم کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا -صوبائی وزراء ملک محمد احمد خان، عطااللہ تارڑ، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں