Advertisements

حمزہ شہباز نے چولستان میں پانی کی کمی کے باعث جانوروں کی ہلاکت کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی

cm hamza shehbaz
Advertisements

وزیراعلیٰ کی کمشنر بہاولپور ڈویژن کو چولستان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت‎‎

وزیراعلیٰ  حمزہ شہباز نے چولستان میں پانی کی کمی کے باعث جانوروں کی ہلاکت کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی  :وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چولستان میں پانی کی کمی کے باعث جانوروں کی ہلاکت کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کمشنر بہاولپور ڈویژن کو چولستان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے۔محکمہ لائیوسٹاک اور وائلڈ لائف جانوروں کے تحفظ کیلئے فی الفور ضروری اقدامات کریں۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہلاک ہونے والے جانوروں کے نقصان کا تخمینہ لگا کرفوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔آبادی اورجانوروں کو پانی کے ذخیروں کے قریب منتقل کرنے کیلئے انتظامات کئے جائیں۔متاثرہ افرا د کیلئے کھانے پینے اور جانوروں کیلئے چارے و پانی کا بندوبست کیا جائے۔ صورتحال پر 24 گھنٹے نظر رکھی جائے اور ریلیف میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

Advertisements