اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

علامہ سید حامد سعید کاظمی سابق وفاقی وزیرمذہبی امور کا اوچ شریف میں جشن عید میلاد النبی کی عظیم الشان محفل میں خطا ب

jashan-e-eid-milad-un-nabi

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) الشمس چوک اوچ شریف میں جماعت اہلسنت اور اہلیان اوچ کی طرف سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم الشان محفل سجائی گئی۔ حضرت علامہ پیر سید حامد سعید کاظمی شاہ (سابق وفاقی وزیرمذہبی امور)، چیئرمین مشائخ اتحاد کونسل پاکستان، سجادہ نشین دربار حضرت محبوب سبحانی  ؒ، شہزادہ غوث الوریٰ مخدوم پیر سید سہیل حسن گیلانی نے خطا ب کیا۔ جشن عید میلاد النبی کی خوشی میں اوچ شریف مدینۃ السادات برقی قمقموں، سبز ہلالی جھنڈوں اور سرکار کی آمد مرحبا کے خوبصورت بینروں سے مزین کیا گیا محبان رسول اللہ و اہل بیت کی کثیر تعداد میں شرکت۔ قاری القراء قاری محمد رفیق درانی نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔  نقابت کے فرائض شہزاد بشیر قادری نے ادا کیے۔  عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان راشد رسول قادری اور فاروق احمد مہروی نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش  کیے۔ نوجوان خطیب اوچ طہ یاسین سومرو کے خوبصورت  بیان کے بعد مفتی اعظم مفتی علامہ احمد رضا اعظمی آف لیہ  نے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس اور عظمتوں پر دلوں کو لبھانے والا خطاب کیا۔ محفل میں جماعت اہل سنت کے عہدیداران حاجی غلام یٰسین سومرو، چوہدری فیاض سعید ی،محمد عمران سعیدی سمیت دیگر علماء احمدرضا اعظمی، نعت خواں ملک عبدالمصطفیٰ سعیدی،محمد فاروق مہروی، راشد رسول قادری اور خصوصی شرکت سید عمر رضا گیلانی، شیخ ناصر سلیم، سید یاور عباس بخاری نے کی۔ بعد ازاں درود و سلام کے بعدپیر سید حامد سعید کاظمی شاہ اور مخدوم سید سہیل حسن گیلانی نے عاشقان مصطفی، منتظمین محفل، جماعت اہل سنت کے عہدیداران و کارکنان، انتظامیہ کے لیے اجتماعی دعا فرمائی۔

مزید پڑھیں