Advertisements

حامد سعید کاظمی مہر علی نواز خان ملک ظہیر اقبال چنڑ اور قاضی عدنان فرید کی مخدوم سید علی حسن گیلانی کی ناگہانی وفات پر تعزیت

Ex-Federal Minister Syed Hamid Saeed Kazmi
Advertisements

مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی ، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور سید عامر علی شاہ سے ملاقات کی مخدوم سید علی حسن گیلانی کی مغفرت اور درجات کی بلند کے لیے دعا کی

اوچ شریف (کرائم رپورٹر): سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی، ممبر سندھ اسمبلی سردار مہر علی نواز خان، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ، سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید  شمس محل، مختیار محل اور غوث الاعظم ہاؤس اوچ شریف پہنچے، جہاں انہوں نے مخدوم سید علی حسن گیلانی کی ناگہانی وفات پر تعزیت کی۔اس موقع پر مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی ، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور سید عامر علی شاہ سے ملاقات کی اور مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کے بھتیجے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کے چھوٹے بھائی اور مرحوم کے بھائی و جانشین ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔شرکاء نے شہید مخدوم سید علی حسن گیلانی رحمت اللہ علیہ کی مغفرت اور درجات کی بلند کے لیے دعا کی

Advertisements