Advertisements

اسرائیلی حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی: حماس رہنما سہیل الہندی

Israel targets Hamas leadership in Doha
Advertisements

اسرائیلی حملے میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے ھمام الحیہ اور ان کے دفتر کے انچارج  جہاد لبد شہید ہوگئے جبکہ حملے کے نتیجے میں 3 محافظوں سے بھی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

دوحہ: حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سہیل الہندی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی۔ سہیل الہندی نے الجزیرہ کو بتایا کہ قطری دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے ھمام الحیہ اور ان کے دفتر کے انچارج جہاد لبد شہید ہوگئے جبکہ حملے کے نتیجے میں 3 محافظوں سے بھی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

Advertisements

سہیل الہندی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حماس کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب حماس قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کے لیے جمع تھی۔ خیال رہےکہ اسرائیل نے آج قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب تنظیم کی قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کے لیے جمع تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم اور اسرائیلی فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا