ڈویژنل سپریٹینڈنٹ ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا کا سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن ، ریلوے ہسپتال اور ریلوے ہائی اسکول سمہ سٹہ کا دورہ

سمہ سٹہ (ملک طارق) ڈویژنل سپریٹینڈنٹ ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا کا سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن ، ریلوے ہسپتال اور ریلوے ہائی اسکول سمہ سٹہ کا دورہ تفصیل کے مطابق ڈویژنل سپریٹینڈنٹ ریلوے ملتان حماد حسن مرزا نے گزشتہ روز سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن سمہ سٹہ،ہسپتال سمہ سٹہ کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے سمہ سٹہ اسٹیشن پرروشنی کے انتظامات، پنکھے، پینے کیلئے صاف پانی، بیٹھنے کیلئے بنچز، ویٹنگ ایریاز، ٹریک،صفائی ستھرائی سمیت مسافروں کیلئے اسٹیشن پردستیاب دیگر سہولتوں کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ مسافروں کے لئے سہولیات میں اضافے کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے ادھر انہوں نے اسٹیشن ریکارڈ،۔ٹرین آپریشن سیفٹی کے حوالے سے عملے سے سوالات کیے اور کہا کہ ٹرین آپریشن محفوظ بنانے کیلئے سیفٹی اصولوں کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے،اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا نے تمام متعلقہ عملے کو صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی،جبکہ اسٹیشن ماسٹر سمہ سٹہ سے ٹرین آپریشن سے متعلق خصوصی آپریشنل دستاویزات اور محفوظ ٹرین آپریشن پربھی سوالات کیے، بعدازاں ہسپتال میں موجود ڈاکٹرزاور مریضوں سے ان کے مسائل سنئے اور موقع پر حل کروائیں ڈاکٹر کو کچھ ضروری ہدایات جاری کی، ریلوے اسکول بوائز،گرلز کی تمام کلاسز کا دورے کے دوران ٹیچرز اور بچوں کے مسائل سنئے اور کچھ مسائل موقع پر حل کر دئیے ریلوے اسکول کی بلڈنگ میں ریپئر کے جاری کام کا جائزہ لیا اور ڈویژنل انجینئر کو ہدایات جاری کی اور کہا کہ کام کو مزید تیز کروائیں اس موقع پر ڈویژنل انجینئر چوہدری ناصر حنیف سیمت اسٹنٹ انجینئر ، ڈی ایس پی ثنا خان ہمراہ تھے