Advertisements

حکیم طارق محمود چغتائی کی قیادت میں ایک وفد کا شمس محل اوچ شریف کا دورہ

Hakeem Tariq Mehmood Chughtai at Shamas Mahal Uchsharif
Advertisements

مخدوم پیر سید افتخار حسن گیلانی نے وفد کو نوادرات کی زیارت کرائی یہ نوارزات ہماری ثقافت اور تاریخ کی قیمتی یادگاریں ہیں ۔


اوچ شریف (کرائم رپورٹر): حکیم طارق محمود چغتائی کی قیادت میں ایک وفد نے شمس محل کا دورہ کیا، جہاں مخدوم پیر سید افتخار حسن گیلانی نے وفد کو نوادرات کی زیارت کرائی۔ اس موقع پر  ولی عہد مخدوم زادہ پیر سید عمر رضا گیلانی بھی موجود تھے  مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے نوارزات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری ثقافت اور تاریخ کی قیمتی یادگاریں ہیں۔ انہوں نے فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد اور حقوق کے حصول کے لیے عالمی برادری کو آواز اٹھانی چاہیے۔انہوں نے پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے بھی دعا کی، اور اس بات پر زور دیا کہ ہر شہری کو اپنے ملک کے مستقبل کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے نوجوان نسل کی اہمیت پر بھی بات کی، کہ وہ اپنی روایات کو جانیں اور ان کا تحفظ کریں۔وفد کے ارکان نے شمس محل کے تاریخی مقام کی خوبصورتی کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے مواقع نہ صرف ثقافتی ورثے کی قدر کو بڑھاتے ہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتے ہیں

Advertisements