Contact Us

شیخ الوظائف حکیم محمد طارق محمود چغتائی کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں صحرائے چولستان میں پائی جانے والی جڑی بوٹیوں سے لا علاج بیماریوں کے تجربہ شدہ علاج کے موضوع پر لیکچر

Hakeem Tariq Mehmood Chughtai delivers lecture in Islamia University Bahawalpur

تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے حکیم طارق محمود چغتائی کو زیتون کا پودا بطور تحفہ پیش کیا گیا شیخ الوظائف نے تقریب میں شریک تمام لوگوں کے لیے خصوصی دعا کروائی

 بہاولپور  (رانا شوکت علی سے) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پاک سر زمین آرگنائزیشن کی طرف سے صحرائے چولستان میں پائی جانے والی جڑی بوٹیوں سے لا علاج بیماریوں کے تجربہ شدہ علاج کے موضوع پر لیکچر کا انعقاد کیا گیا شیخ الوظائف حکیم محمد طارق محمود چغتائی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلبہ وطالبات اور شہر کی کثیر تعداد کو اپنے روحانی اور طبی تجربات سے مستفید کرتے ہوئے بتایا کہ آپ کے علاقے صحرائے چولستان میں پائی جانے والی جڑی بوٹیاں انسانیت کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہیں آگر انہیں طبی نقط نظر کے مطابق استعمال کیا جائے ان عام جڑی بوٹیوں سے لا علاج بیماریوں کا علاج ممکن ہے شیخ الوظائف نے تفصیل سے ان جڑی بوٹیوں کے نام اور فوائد بیان کیے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ وطالبات اور معززین شہر نے انتہائی دلچسپی اور انہماک سے شیخ الوظائف کے اس لیکچر کو سنا اور تحریری طور پر محفوظ بھی کیا اس سے پہلے شیخ الوظائف ایک بہت بڑے قافلے کی شکل میں عبقری حویلی سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پہنچے تو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی انتظامیہ  پروفیسر ڈاکٹر اور طلبہ وطالبات نے بھرپور استعمال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے بعد ازاں شیخ الوظائف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کے دفتر میٹنگ حال میں پروفیسرز کے ساتھ خصوصی ملاقات کی پروفیسرز حضرات نے شیخ الوظائف سے درخواست کی کہ اس طرح کے لیکچرر کے انعقاد کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی کو وقت دیی تاکہ یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات آپ کے قیمتی تجربات اور مشاہدات مستفید ہو سکیں اسلامیہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے شیخ الوظائف کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الوظائف حکیم محمد طارق محمود چغتائی نے اپنی بے پناہ مصرفیات میں سے اسلامیہ یونیورسٹی کو وقت دیا جس پر یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات ان کے انتہائی مشکور ہیں تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے حکیم طارق محمود چغتائی کو زیتون کا پودا بطور تحفہ پیش کیا گیا شیخ الوظائف نے تقریب میں شریک تمام لوگوں کے لیے خصوصی دعا کروائی

مزید پڑھیں