Advertisements

حکیم طارق محمود چغتائی کی جانب سے ایک ہزار مستحق گھرانوں میں پانچ ہزار مالیت کی اشیا خورونوش پر مشتمل راشن باکس تقسیم

Hakeem Tariq Mahmood Chughtai Distributes Ration Boxes Worth Rs5,000 to 1,000 Deserving Families
Advertisements

ہمارے ادارے عبقری خدمت خلق فاؤنڈیشن کا مقصد سفید پوش لوگوں کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی لانا ہےسرپرست اعلیٰ و بانی عبقری خدمت خلق فاؤنڈیشن
احمد پور شرقیہ(پریس ریلیزجان محمد چوہان) عبقری خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ و بانی حکیم طارق محمود چغتائی کی جانب سے اہلیان شہر میں ایک ہزار مستحق گھرانوں میں پانچ ہزار مالیت کی اشیا خورونوش پر مشتمل راشن باکس تقسیم کیے گئے ان راشن باکس کے ساتھ آٹے کے تھیلے بھی شامل تھے یہ راشن باکس تمام مستحق گھرانوں میں باعزت اور احسن طریقے سے ہر گھر کی دہلیز پر پہنچائے گئے

اہلیان شہر نے حکیم طارق محمود چغتائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنے شہریوں کی بھرپور اور بے لوث خدمت کر رہے ہیں اس موقع پر حکیم طارق محمود چغتائی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں سفید پوش لوگوں کی گزر بسر مشکل ہو چکی ہے ہمارے ادارے عبقری خدمت خلق فاؤنڈیشن کا مقصد ان کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی لانا ہے ہمارا ارادہ سفید پوش لوگوں کو غریب افلاس بیماریوں بے روزگاری قدرتی آفات اور بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے عملی جدوجہد میں دن رات مصروف عمل ہے

Advertisements