حاجی فدا حسین جٹھول کے صاحبزادے ریحان فدا کی شادی خانہ آبادی بخیر و خوبی انجام پا گئی

حاجی فدا حسین جٹھول نے مقامی میرج ہال میں اپنے صاحبزادے ریحان فدا کی شادی خانہ آبادی کی خوشی میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جس میں صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی، مخدوم سید سہیل حسن گیلانی مخدوم زادہ سید احمر رضا گیلانی ،صاحبزادہ شیر عباسی مہر شوکت یار ایڈوکیٹ، الحاج محمد سعید سلیمی، مہر مشتاق احمد خان ایڈوکیٹ، چودری افتخار احمد ملتان شیخ ہارون میاں، ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان سمیت سابق کونسلروں سابق بلدیاتی نمائندوں عمائدین علاقہ دوست احباب اور عزیز اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )بلدیہ احمد پور شرقیہ کے سابق کونسلر اور معروف زمیندار حاجی فدا حسین جٹھول کے صاحبزادے ریحان فدا کی شادی ان کی کزن فروا اسلم کے ساتھ بخیر و خوبی انجام پا گئی -حاجی فدا حسین جٹھول نے اپنے فرزند ریحان فدا کی شادی خانہ آبادی کی خوشی میں مقامی میرج ہال میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جس میں صاحبزادہ محمد عثمان داؤد خان عباسی، مخدوم سید سہیل حسن گیلانی، صاحبزادہ شیر زمان عباسی، مخدوم زادہ سید احمر رضا گیلانی ،ملک خالد نوید وارن ،صدر بار ایسوسی ایشن مہر شوکت یار خان ایڈوکیٹ، مہر مشتاق احمد خان ایڈوکیٹ، الحاج محمد سعید سلیمی چوہدری افتخار احمد( ملتان ),شیخ ہارون میاں ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان کے علاوہ زمینداروں سابق بلدیاتی نمائندوں ،عمائدین علاقہ عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی – دعوت ولیمہ کے شرکاء نے حاجی فدا حسین جٹھول کو صاحبزادے کی شادی کے فرض سے سبکدوشی پر مبارکباد دی اور نو بیاہتا جوڑے کی طویل خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا