اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اوچ شریف : موٹرسائیکل حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مقامی صحافی حاجی احمد خان بریڑہ کا آخری دیدار

Haji Ahmad Khan Braira

اوچ شریف : موٹرسائیکل حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مقامی صحافی حاجی احمد خان بریڑہ کا آخری دیدار۔ دوسری جانب نماز جنازہ کے لیے لوگوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔

اوچ شریف (نامہ نگار) گزشتہ روز اوچشریف کے نواحی علاقے بدھو والی میں موٹرسائیکل کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے اوچشریف کے مقامی صحافی حاجی احمد خان بریڑہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی اوچشریف کے نواحی علاقے موضع مخدوم پور میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی و صحافتی شخصیات مخدوم سید علی حسن گیلانی ، مخدوم سید عامر علی شاہ ، مخدوم سید سبطین حیدر بخاری ، مخدومزادہ سید احمر رضا گیلانی ، مخدوم سید ثقلین حیدر بخاری ، سید اظہر علی رضوی ، خواجہ غلام شبیر ، میاں محمد عامر صدیقی ، اظہر علی دانش ، حبیب اللہ خان ، اظہر مغل ، شمس خان رند ، سید احسن رضا ، آصف رضا ، ارشاد احمد و دیگران کے علاوہ معززین و عمائدین علاقہ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

مزید پڑھیں