جماعت القریش پاکستان کے مرکزی نائب صدر حاجی عبدالستار قریشی کی احمد پور شرقیہ آمد
احمد پور شرقیہ میں فری ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ غریب اور مستحق افراد کو مفت علاج کی سہولت میسر آ سکے گفتگو
احمد پور شرقیہ ( نامہ نگار ) جماعت القریش پاکستان کے مرکزی نائب صدر حاجی عبدالستار قریشی کی اپنے دوستوں کے ہمراہ احمد پور شرقیہ آمد ,اس موقع پر قریشی برادری کے اتحاد، فلاحی امور اور احمد پور شرقیہ میں فری ڈسپنسری کے قیام کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔
عبدالستار قریشی کی آمد پر پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد عرفان شاہین قریشی ، جنوبی پنجاب کے صدر حاجی منور علی قریشی ،محمد ، عمر قریشی، پپی پہلوان قریشی،سابق کونسلر محمد یوسف غنی قریشی، قریشی زادہ عبدالاحد لعمران قریشی، فیصل قریشی اور شہزاد قریشی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر عبدالستار قریشی نے کہا کہ قریشی برادری کو متحد ہو کر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور جلد ہی احمد پور شرقیہ میں فری ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ غریب اور مستحق افراد کو مفت علاج کی سہولت میسر آ سکے

