حاجی عبدالعزیز قریشی اور مرتضیٰ قریشی کی دفتر نوائے احمد پور شرقیہ آمد, مدیر احسان احمد سحر سے اُنکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت
Advertisements
پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق جنرل کونسلر نے مدیر احسان احمد سحر کی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ،سینئر صحافی شبّیر قریشی موجود تھے
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ کے صدر حاجی عبدالعزیز قریشی اور سابق جنرل کونسلر مرتضی احمد قریشی نے چوک عباسیہ میں دفتر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ پہنچ کر مدیر احسان احمد سحر سے ملاقات کی اور ان سے ان کی چھوٹی ہمشیرہ طاہرہ نسرین کے علی پور میں انتقال پر اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا انہوں نے مرحومہ و مفورہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی سینیئر صحافی شبیر احمد قریشی اور آفس انچارج محمد سجاد بھی اس موقع پر موجود تھے
Advertisements