Advertisements

حافظ سعد اللہ شیخ کی بڑی ہمشیرہ سکھر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں

Hafiz Saadullah Sheikh elder sister passed away in Sukkur
Advertisements

سکھر میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو سپرد خاک کر دیا گیا ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا اظہار رنج و غم

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑھی اور سنی جائے گی کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کے سینیئر ڈسپنسر حافظ سعد اللہ شیخ کی بڑی ہمشیرہ محترمہ سکھر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون مرحومہ نیک اور پابند صوم و صلوٰۃ خاتون تھیں -انہوں نے پسماندگان میں خاوند اور آٹھ بیٹے بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے -ان کی نماز جنازہ سکھر میں اداکی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی -ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ حافظ سعد اللہ شیخ کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان کے اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے  انہیں اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

Advertisements