انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کا سردار نجیب اللہ ایڈووکیٹ کی اقامت گاہ پر اجلاس حافظ ملک مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے اعزازی ڈگریاں تقسیم کیں
تقریب میں عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی , انجمن تاجران کے سرپرست نجیب اللہ ایڈووکیٹ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، اُنہیں پھول پیش کیے گئے اور اُنکی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئ
بہاولپور ( پریس ریلیز )ڈاکٹر رانا عبدالستارآزادکی رپورٹ کے مطابق بہاولپور کی معروف سماجی، کاروباری اور فلاحی شخصیت، سرپرستِ اعلیٰ انجمن تاجران بہاولپور سردار نجیب اللہ ایڈووکیٹ کی سالگرہ کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر ایک پُر وقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس بہاولپور کے عہدیداران، سماجی شخصیات اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران تمام عہدیداران نے سردار نجیب اللہ ایڈووکیٹ کی سالگرہ کا کیک کاٹا، انہیں پھول پیش کیے اور دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی درازیٔ عمر، صحت و سلامتی اور مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس پروقار تقریب کے روحِ رواں ڈاکٹر محمد علی بھٹی اور حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ تھے، جنہوں نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے مختلف عہدیداران میں اعزازی ڈگریاں بھی تقسیم کیں، جس پر شرکاء نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
تقریب میں شرکت کرنے والی ممتاز شخصیات میں ڈاکٹر خضر حیات ، ڈاکٹر رانا عبدالستار ، ڈاکٹر شیزا خان ، آر ڈی سی کے اونرز ڈاکٹر بلقیس اور ڈاکٹر عبدالرشید ، لودھراں سے تشریف لانے والے ڈاکٹر مرزا سلیم اور ڈاکٹر عبدالرؤف شامل تھے۔ اس خوبصورت اور یادگار تقریب کے ہیرو معروف اور ہر دلعزیز شخصیت ڈاکٹر محمد امیر جھندیر رہے، جن کی آمد نے محفل کو چار چاند لگا دیے اور تقریب کی رونق میں مزید اضافہ کر دیا۔ اس موقع پر ایک اہم اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہر ماہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس میں تمام عہدیداران کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مزید برآں تمام عہدیداران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹس باقاعدگی سے پیش کریں تاکہ تنظیمی امور کو مزید فعال، منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ آخر میں ڈاکٹر رانا عبدالستار آزاد نے جناب ڈاکٹر محمد علی بھٹی اور، جناب حافظ مظفر کریم نے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باہمی محبت، اخلاص، بھائی چارہ اور اجتماعی خدمت کا جذبہ ہی کسی بھی مہذب اور بہترین معاشرے کی اصل خوبصورتی ہوتا ہے۔

