ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ پاکستان میں انسانی ہمدردی کے سفیر تعینات

انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس ڈپلومیٹک مشن فار ڈیویلپمنٹ امریکا نے ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن اور اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا
یوگنڈا کے اویم ڈیجیٹل اکیڈمک ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے معروف قانون دان ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل ڈے آف ہیپینیس ایوارڈ 2025 عطا کیا ہے جسکی اطلاع اُنہیں گلوبل وائس چانسلر نے دی ہے ،تحصیل بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی مبارکباد
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈپلومیٹک مشن فار ڈیویلپمنٹ امریکہ نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آ رگنائزیشن جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر اور معروف قانون دان ملک مظفر کریم کو پاکستان میں انسانی ہمدردی کا سفیر مقرر کیا ہے جنہیں اس حوالے سے انکا نوٹیفکیشن اور اتھارٹی لیٹر بھی موصول ہو گیا ہے
دریں اثناء اوئم ڈیجیٹل اکیڈمک ریسرچ انسٹیٹیوٹ یوگنڈا نے ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کو انٹرنیشنل ڈے آف ہیپینس ایوارڈ 2025 بھی عطا کیا ہے جس کی اطلاع انہیں گلوبل وائس چانسلر نے دی ہے- ادھر تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ کے متعدد اراکین نے انٹرنیشنل ایوارڈ ملنے اور پاکستان میں انسانی ہمدردی کا سفیر مقرر ہونے پر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ کو مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

اویم ڈیجیٹل اکیڈمک ریسرچ انسٹیٹیوٹ یوگنڈا کی جانب سے ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل ڈے آف ہیپینیس ایوارڈ 2025 عطا کیا گیا